25 مارچ، 2026، 4:02 PM

آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے پر فیس وصولی جاری رہے گی، ایرانی وزارت خارجہ

آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے پر فیس وصولی جاری رہے گی، ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے والے جہازوں سے فیس وصولی کا عمل جاری رکھا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے جنگی حالات کے باعث نئے اقدامات بھی نافذ کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مخصوص اقدامات اختیار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو اس تنازع میں شامل نہیں ہیں، وہ ایران کے متعلقہ حکام سے پیشگی رابطہ اور ہم آہنگی کے بعد اس آبی گزرگاہ سے محفوظ طریقے سے گزر سکتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے بدلے فیس وصول کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے گا۔

News ID 1938644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha