9 مارچ، 2026، 1:45 PM

آیت اللہ خامنہ ای کے رہبر انقلاب اسلامی منتخب ہونے پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا پیغام

آیت اللہ خامنہ ای کے رہبر انقلاب اسلامی منتخب ہونے پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا پیغام

آیت اللہ مکارم شیرازی نے آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کے رہبر منتخب ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں عوام سے مزید متحد ہونے اور مکمل فتح تک استقامت کی تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کو انقلاب اسلامی کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب کرنے کی مناسبت سے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ 

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے مجلس خبرگان رہبری نے حساس حالات میں ہنگامی فیصلہ کرتے ہوئے اپنے شرعی اور قانونی وظیفے پر عمل کیا ہے۔ 

مجلس خبرگان نے معیارات پر غور کرتے ہوئے جناب آیت اللہ آقای حاج سید مجتبی خامنہ ای کو تیسرے رہبر انقلاب اسلامی منتخب کرکے سب پر حجت تمام کردی ہے۔ 

اس وقت مناسب ہے کہ عزیز عوام اور حکومتی عہدیداران اس سب سے زیادہ مناسب انتخاب کے ساتھ وفاداری کا اعلان کریں اور اتحاد اور استقامت کے ساتھ مکمل فتح تک انقلاب کے نورانی راستے کو جاری رکھیں۔ 

میں دوبارہ شہید رہبر انقلاب، کمانڈروں، عوام، بچوں اور خواتین کی شہادت پر ایرانی عوام کو تعزیت اور تبریک پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے اسلامی جمہوری ایران کی کامیابی، عزت اور سربلندی اور دشمنوں کی ذلت و رسوائی کی دعا کرتا ہوں۔

News ID 1938453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha