9 مارچ، 2026، 1:28 PM

آیت‌ اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے رہبر منتخب ہونے پر چین کا رد عمل

آیت‌ اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے رہبر منتخب ہونے پر چین کا رد عمل

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کو قانونی فریم ورک کے اندر ایران کا نیا رہنما منتخب کیا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے نئے رہنما کے انتخاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ایران کا نیا رہنما اس ملک کے آئین پر مبنی قانونی عمل کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کسی بھی قسم کی مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا: کسی بھی بہانہ سے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے، اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے جارحیت کو روکنے اور اختلافات کے حل کے لیے سفارتکاری کا راستہ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خطے میں تناؤ کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

News ID 1938451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha