12 فروری، 2026، 7:14 PM

22 بہمن کو عوام نے ایران کو سربلند اور دشمن کو مایوس کردیا، رہبر معظم

22 بہمن کو عوام نے ایران کو سربلند اور دشمن کو مایوس کردیا، رہبر معظم

22 بہمن کی ریلیوں میں بھرپور شرکت پر رہبر معظم نے ایرانی عوام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ایران کو سربلند اور دشمن کو مایوس کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت پر ایرانی عوام کی قدردانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی وی پر جاری پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے 22 بہمن کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والی عظیم عوامی ریلی کو ایران کی عزت، طاقت اور اقتدار میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت نے ان دشمنوں کو مایوس کر دیا جو اپنے بیانات اور منصوبہ بندی میں ایرانی قوم کو جھکانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سال 22 بہمن کے دن قوم نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا۔ عوام نے ہمیشہ کی طرح اسلامی جمہوری نظام کی حمایت کر دکھایا کہ ملک کی اصل طاقت عوامی پشت پناہی میں ہے۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ اس عظیم اجتماع کا نتیجہ ایران کی مزید عزت، مضبوط تر اقتدار اور استقلال کی صورت میں ظاہر ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ قومی اتحاد اور باہمی انسجام ایک قیمتی سرمایہ ہے جسے ہر صورت محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے ملک بھر میں سڑکوں پر عوام کی موجودگی، مشترکہ نعروں اور یکساں مؤقف کے اظہار کو قومی شناخت کی علامت قرار دیتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

News ID 1938014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha