47 ویں سالگرہ
-
سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ایران کو اسلامی انقلاب کی47 ویں سالگرہ پر مبارکباد
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو اسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
-
رہبرِ انقلاب کا 22بہمن کے ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت پر خراجِ تحسین
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے اسے قومی عزم اور یکجہتی کا مظہر قرار دیا ہے۔
-
روس کے وزیر خارجہ کی ایران کو اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر مبارک باد
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی ہم منصب، عوام اور حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔
-
پاکستان میں اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب، صدر زرداری کی خصوصی شرکت
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایران کے اسلامی انقلاب کی شاندار کامیابی کی سینتالیسویں سالگرہ کا جشن منایا گيا۔ اسلام آباد میں منقعدہ تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے مہمان خصوصی کےطور پر شرکت کی۔
-
22 بہمن کو عوام نے ایران کو سربلند اور دشمن کو مایوس کردیا، رہبر معظم
22 بہمن کی ریلیوں میں بھرپور شرکت پر رہبر معظم نے ایرانی عوام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ایران کو سربلند اور دشمن کو مایوس کردیا۔
-
22 بہمن میں عوام کی بھرپور شرکت ہماری سفارتی طاقت ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی غیر معمولی شرکت کو امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں ایران کی اصل طاقت قرار دیا ہے۔
-
سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی ایران کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایران کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
-
برف اور سردی بھی سبلان کے عوام کے جذبے کو نہ روک سکی؛ اردبیل کے عوام نے نئی تاریخ رقم کر دی
شدید برف باری اور سخت سرد موسم بھی سبلان کے غیور عوام کے عزم کے سامنے رکاوٹ نہ بن سکے، اور اردبیل کے شہریوں نے یوم اللہ 22 بہمن کے موقع پر بھرپور شرکت کر کے ایک بار پھر اپنی انقلابی وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا۔
-
دشمن کے ہر دعوے اور دھمکی کا بھرپور اور غیر متوقع جواب دیں گے، ایرانی وزیر دفاع
ایرانی وزیر دفاع امیر نصیرزادہ نے کہا ہے کہ دشمن کے ہر دعوے اور دھمکی کا طاقتور اور غیر متوقع جواب دیا جائے گا۔
-
قم میں 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت+ ویڈیو
ریلی میں شریک افراد ایران کے پرچم اور انقلابی نعروں پر مشتمل بینرز اٹھائے مرکزی راستے پر گامزن رہے۔ اس موقع پر نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کی بھرپور شرکت نے اتحاد اور یکجہتی کا منظر پیش کیا۔
-
ایران کے خلاف تمام بیرونی سازشیں ناکام ہو گئیں، حزب اللہ
حزب اللہ لبنان نے ایران کے اسلامی انقلاب کی ۴۷ویں سالگرہ پر کہا کہ پچھلے کئی دہائیوں میں دشمن کی ہر سازش ناکام رہی اور ایران کی ترقی جاری ہے۔
-
الہام علی اف کی ایران کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد
آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی پر زور دیا۔
-
پاکستانی صدر کی انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارکباد
پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہای کو انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
قم میں 22 بہمن کی ریلی کا آغاز
ایران کے مقدس شہر قم میں انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر یوم اللہ 22 بہمن کی ریلی عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ شروع ہو گئی ہے۔
-
اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کا جشن عالمی میڈیا کی شہہ سرخی+ تصاویر/ویڈیوز
ایران میں انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں شاندار ریلیاں منعقد ہو رہی ہیں، جن کی کوریج بین الاقوامی میڈیا بھی براہِ راست کر رہا ہے۔
-
ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریبات؛ عوام کا عزم: دشمن کو مایوس کریں گے
ایران میں انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں شاندار تقریبات اور ریلیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ عوام صبح سویرے ہی گھروں سے نکل آئے تاکہ انقلاب، وطن کے شہداء اور قیادت کے ساتھ اپنے 47 سالہ عہد کی تجدید کر سکیں۔
-
تہران میں 22 بہمن کی ریلی؛ 47 سالہ استقامت اور اقتدار سے تجدیدِ عہد
ایران بھر میں انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر 22 بہمن کی مرکزی ریلیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر 47 سالہ جدوجہد، استقامت اور قومی اقتدار کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
-
انقلابِ اسلامی کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر آتش بازی کی تقریب
انقلابِ اسلامی کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی آتش بازی کی تقریب منگل کی رات تہران کے میلاد ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوش و خروش کے ساتھ اس قومی موقع کو منایا۔
-
انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 47 ویں بہار کے موقع پر ایران اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا+ ویڈیو
انقلاب اسلامی کی 47 سالگرہ کے موقع پر آج رات 9 بجے ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام شہروں میں عوام نے اللہ اکبر کے نعرے لگا کر انقلاب اسلامی کی ایکبار پھر حمایت کا اعلان کیا ہے۔