13 فروری، 2026، 10:11 AM

روس کے وزیر خارجہ کی ایران کو اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر مبارک باد

روس کے وزیر خارجہ کی ایران کو اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر مبارک باد

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی ہم منصب، عوام اور حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی ہم منصب، عوام اور حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے تہنیتی پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ اور ایران کی حکومت و عوام کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ پر دلی مبارک باد دی۔

پیغام میں کہا گیا کہ ایران اور روس کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کے مفادات کے خیال پر مبنی تزویراتی شراکت داری کا فروغ اطمینان کا باعث ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی سفارتی روابط اور ہم آہنگی خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے اہم عنصر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

News ID 1938021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha