مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینیزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی رودریگز نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ نیکولاس مادورو بدستور ملک کے آئینی اور جائز صدر ہیں۔
انہوں نے بطور وکیل اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مادورو اور خاتون اول سیلیا فلورس دونوں بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔
رودریگز نے کہا کہ وینیزویلا کے آئین کے مطابق وہ اس وقت صدارت کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان کے بقول صدارتی امور کی انجام دہی نہایت مشکل اور بھاری ذمہ داری ہے، جسے وہ روزانہ کی بنیاد پر پوری سنجیدگی سے نبھا رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ