11 فروری، 2026، 12:35 PM

پاکستانی صدر کی انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارکباد

پاکستانی صدر کی انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارکباد

پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کو انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے  رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کو انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستانی صدر نے اپنے پیغام میں ایران کی عوام کے لیے خوشحالی اور امن کی دعائیں کیں اور پاکستان و ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

صدر کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای اور ایرانی عوام کو انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان و ایران کے گہرے برادرانہ تعلقات کو دہرایا اور امن و خوشحالی کی دعائیں کیں۔

News ID 1937982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha