مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے معاونت کے امور کے سربراہ بریگیڈئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے ۲۲بهمن کی ریلی کے موقع پر عوام کی وسیع شرکت کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ میں نے کسی سال اتنی جوش و خروش کے ساتھ عوام کی شرکت نہیں دیکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام بصیرت رکھتے ہیں اور دنیا میں پیش آنے والے حالات سے مکمل آگاہ ہیں، اسی وجہ سے وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں، اور یہ عوامی شرکت ہر بم اور میزائل سے زیادہ طاقتور ہے۔
وزیر دفاع نے دشمنوں کے دعووں اور دھمکیوں کے حوالے سے کہا کہ ایران اپنی پوری طاقت کے ساتھ اور انتہائی مضبوط انداز میں ایسا جواب دے گا جس کا دشمن تصور بھی نہیں کر سکتے۔
آپ کا تبصرہ