11 فروری، 2026، 8:51 AM

تہران میں 22 بہمن کی ریلی کا آغاز؛ 47 سالہ استقامت اور اقتدار سے تجدیدِ عہد

تہران میں 22 بہمن کی ریلی کا آغاز؛ 47 سالہ استقامت اور اقتدار سے تجدیدِ عہد

ایران بھر میں انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر 22 بہمن کی مرکزی ریلیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر 47 سالہ جدوجہد، استقامت اور قومی اقتدار کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبلیغات اسلامی تہران کے مطابق دارالحکومت میں شرکاء صبح ساڑھے نو بجے مختلف مقامات سے آزادی اسکوائر کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں مرکزی اجتماع ہوگا۔

حکام کے مطابق ملک بھر کے 1400 سے زائد مقامات پر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریبات کی کوریج کے لیے تقریباً 7200 مقامی جبکہ قریب 200 غیر ملکی صحافی موجود ہوں گے۔

گزشتہ دنوں اعلیٰ حکام اور مختلف اداروں کی جانب سے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی تھی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں وسیع شرکت کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا، جبکہ صدر نے اسے بیرونی دباؤ کے خلاف عوامی ردعمل سے تعبیر کیا۔

جشنِ فجر کی تقریبات کے سلسلے میں منگل کی شب صوبہ تہران سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی اور نعروں کی گونج دیکھنے میں آئی، جو ہر سال اس موقع کا حصہ ہوتی ہے۔

دارالحکومت میں ریلی کے لیے متعدد راستے مقرر کیے گئے ہیں جو مختلف مساجد اور اہم مقامات سے شروع ہو کر آزادی اسکوائر پر اختتام پذیر ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ان ریلیوں کو سیاسی اور سماجی اہمیت حاصل ہے اور یہ عوامی شرکت کے اظہار کا مظہر ہیں۔

News ID 1937975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha