مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی کی 22 بہمن ریلی کے موقع پر ایران نے میدانِ آزادی میں 12 روزہ جنگ کے دوران مار گرائے گئے اسرائیلی ڈرونز کے ملبے کو عوام کے سامنے پیش کیا۔
اس نمائش کا مقصد عوام کو ملک کی دفاعی صلاحیتیں دکھانا اور دشمن کی ناکامی واضح کرنا بتایا گیا ہے۔ ریلی کے شرکاء نے ڈرونز کے ملبے کو دیکھ کر ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی اور ملکی سلامتی پر فخر کا اظہار کیا۔
بین الاقوامی اور مقامی میڈیا نے بھی اس واقعے کو کوریج دی، جس میں ایران کی عوامی جوش و خروش اور دفاعی مظاہرے کو اجاگر کیا گیا۔


آپ کا تبصرہ