11 فروری، 2026، 6:09 PM

22 بہمن میں عوام کی بھرپور شرکت ہماری سفارتی طاقت ہے، عراقچی

22 بہمن میں عوام کی بھرپور شرکت ہماری سفارتی طاقت ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی غیر معمولی شرکت کو امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں ایران کی اصل طاقت قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کے وسطی علاقوں میں 22 بہمن کی ریلیوں میں شرکت کے دوران مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوام کی وسیع اور شاندار شرکت امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ایران کے لیے ایک مضبوط پشت پناہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی میدان میں موجودگی حقیقتاً ایران کے سفارتی نمائندوں کی مدد کرتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا نیا دور دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی سطح پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں اپنے عوام کی حمایت پر بھروسا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میرا ایک اچھا دن ہے، عوام کی یہ عظیم اور پرشکوہ موجودگی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت کاری کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت ہمیں مزید حوصلہ اور اعتماد فراہم کرتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم عوام، مسلح افواج اور رہبر کی حمایت سے دل مضبوط رکھتے ہیں، اور آج اس اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان شاء اللہ ہم سفارتی میدان میں پہلے سے زیادہ جذبے اور قوت کے ساتھ شریک ہوں گے۔

عباس عراقچی نے آخر میں بتایا کہ عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کی تاریخ تاحال طے نہیں ہو سکی ہے۔

News ID 1938000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha