مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے نام دو علیحدہ پیغامات ارسال کیے۔
ان پیغامات میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ، دھمکیوں اور دشمن طاقتوں کے مقابلے میں ثابت قدم رہتے ہوئے آزاد انسانوں، خصوصاً فلسطینی عوام، کے لیے ایک مضبوط سہارا بنا ہوا ہے۔
زیاد النخالہ نے کہا کہ سخت حالات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران آج بھی اسلام اور اس کی اعلیٰ انسانی و اخلاقی اقدار کا عملی نمونہ پیش کر رہا ہے اور اس کا انقلاب عزت، وقار اور قوت کے ساتھ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ایران نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت میں کبھی تردد نہیں کیا اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ