مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور اقتصادی و سیاسی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ علاوہ ازین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی روابط کو وسعت دی جائے گی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علی لاریجانی اس سے قبل مسقط کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
آپ کا تبصرہ