11 فروری، 2026، 7:18 PM

دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کی علی لاریجانی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر مشاورت

دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کی علی لاریجانی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر مشاورت

حماس کے اعلیٰ سطحی وفد نے دوحہ میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی انسانی صورتحال، جنگ بندی معاہدے، صہیونی اقدامات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلیٰ سطحی وفد نے دوحہ میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی تازہ ترین انسانی و میدانی صورتحال، جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد، صہیونی اقدامات اور خطے کی مجموعی سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس نے بدھ کی شام بتایا کہ اس کی مشاورتی کونسل کے سربراہ محمد درویش کی قیادت میں ایک وفد نے علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ محمد درویش نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی شقوں پر عمل میں صہیونی حکومت کی رکاوٹوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حماس جنگ کی دوبارہ واپسی کو روکنے کے لیے معاہدوں کی پابندی کر رہی ہے اور فلسطینی عوام کے دفاع، غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اور امدادی سامان کی بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانے کو اپنی قومی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

محمد درویش نے مقبوضہ القدس اور مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صہیونی پارلیمنٹ کی جانب سے مغربی کنارے کے بعض حصوں کے الحاق سے متعلق حالیہ فیصلے کو فلسطینی عوام کے مسلمہ حقوق کے لیے نہایت خطرناک قرار دیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حماس کی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران یا خطے کے کسی بھی ملک پر حملہ پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔

اس موقع پر علی لاریجانی نے ایران کی داخلی صورتحال اور بین الاقوامی سطح پر جاری مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلے کی غیر متزلزل حمایت کے حوالے سے ایران کے موقف کو دہرایا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی استقامت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر سطح پر فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات میں خالد مشعل، نزار عوض اللہ، حسام بدران، سامی خاطر اور باسم نعیم سمیت حماس کے متعدد سینئر رہنما بھی شریک تھے۔

News ID 1938005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha