دوحہ مذاکرات
-
دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کی علی لاریجانی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر مشاورت
حماس کے اعلیٰ سطحی وفد نے دوحہ میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی انسانی صورتحال، جنگ بندی معاہدے، صہیونی اقدامات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
-
اسرائیلی حکام مذاکرات جاری رکھنے کے لئے دوحہ جائیں گے، صیہونی ذرائع
صیہونی وزیر اعظم نے موساد اور شباک کے سربراہان کو مذاکرات جاری رکھنے کے لیے دوحہ کے دورے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
-
اسرائیل نئے مطالبات کے ذریعے جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، حماس
فلسطینی تحریک حماس کا کہنا ہے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے قطر اور مصر کے درمیان دوحہ میں ثالثی مذاکرات سنجیدہ انداز میں جاری ہیں تاہم صیہونی فریق رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
-
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا مجوزہ امریکی پلان سامنے آگیا، صیہونی میڈیا کا انکشاف
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں دوحہ مذاکرات میں امریکی فریق کی تجویز کی تفصیلات پر بحث کی ہے۔
-
دوحہ مذاکرات کا مقصد ایران کے ردعمل میں تاخیر کے لیے وقت لینا تھا، ایرانی سفارت کار
ایک ایرانی سفارت کار کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق دوحہ مذاکرات بے نتیجہ رہے جن کا مقصد صرف تہران کے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیلی حکومت کے خلاف ردعمل میں تاخیر پیداء کرنا تھا۔
-
ایران کے خوف سے صیہونی وفد دوحہ پہنچ گیا، صیہونی ذرائع
صیہونی ذرائع نے صیہونی رجیم کے خلاف ایران کی دھمکیوں کے خدشات کے پیش نظر اسرائیلی وفد کی غیر معمولی طور پر دوحہ آمد کی اطلاع دی۔
-
دوحہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، سینئر مزاحمتی رہنما
فلسطینی مزاحمت کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بارے میں دوحہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جب کہ صیہونی رجیم اپنے موقف پر اصرار جاری رکھے ہوئے ہے۔