مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایران کی حکومت اور عوام کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 22 بہمن، اسلامی انقلاب کی فتح کی یاد میں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے نام اپنے پیغام میں انہیں مبارکباد پیش کی۔ سعودی فرمانروا نے صدر پزشکیان کے لیے صحت و خوشی کی دعا کی اور ایران کی حکومت و عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی امید ظاہر کی۔
اسی طرح ایک علیحدہ پیغام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی صدر مسعود پزشکیان کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ ولی عہد نے ایرانی صدر کے لیے صحت اور کامیابی جبکہ ایرانی قوم کے لیے پائیدار ترقی اور فلاح و بہبود کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ