12 فروری، 2026، 5:16 PM

نتن یاہو کی آمد پر وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے+ویڈیو

نتن یاہو کی آمد پر وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے+ویڈیو

امریکی شہریوں نے غزہ میں صہیونی حملوں کے خلاف اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی وائٹ ہاؤس آمد پر احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتانیہو کی آمد پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی شہریوں نے نتن یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی آمد کے خلاف مظاہرہ کیا۔

نتن یاہو کا وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس میں داخل ہوا، لیکن مظاہروں کے باعث مرکزی دروازے کے بجائے مغربی داخلی دروازے سے داخل کیا گیا۔

یہ اقدام مظاہروں کی شدت اور احتجاج کے پیغام کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا، تاکہ مرکزی دروازے سے داخلے کے دوران ممکنہ تصادم سے بچا جاسکے۔

News ID 1938010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha