18 دسمبر، 2025، 3:39 PM

تائیوان کو 11 ارب ڈالر کے ہتھیار دینا چین کی خود مختاری پر حملہ ہے، امریکہ باز آجائے، چین

تائیوان کو 11 ارب ڈالر کے ہتھیار دینا چین کی خود مختاری پر حملہ ہے، امریکہ باز آجائے، چین

چینی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو 11.1 ارب ڈالر مالیت کے جدید ترین ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری پر شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہونے والے 11.1 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تائیوان کی وزارتِ دفاع کے مطابق اس پیکیج میں 8 بڑی دفاعی اشیاء شامل ہیں، جن میں جدید راکٹ لانچر سسٹم، ٹینک شکن میزائل، بھاری توپ خانہ، جدید ترین ڈرون سسٹم اور فوجی ساز و سامان شمال ہیں۔ 

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ کا یہ عمل چین کی سالمیت کو کمزور کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ واشنگٹن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ تائیوان کو مسلح کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کا نتیجہ خود تائیوان کے لیے تباہ کن ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چین ونزویلا سمیت کسی بھی ملک کے خلاف امریکی یکطرفہ جبر اور طاقت کے استعمال کی پالیسی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

چین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ ان تمام خطرناک اقدامات سے فوری طور پر پیچھے ہٹ جائے جو عالمی استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

News ID 1937164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha