مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کا تحفظ یقینی بنائے۔
چاروں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی مخالفت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اسرائیلی نئی بستیوں کی تعمیر کی پالیسیوں کے خلاف اپنی مخالفت کا اعادہ کرتے ہیں۔
برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے ساتھ مل کر اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔ ہم مغربی کنارے میں آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب انہی یورپی ممالک نے ماضی میں اسرائیلی جارحیت اور قبضے کو سب سے زیادہ فوجی و سیاسی حمایت فراہم کی ہے۔ تاہم غزہ میں صہیونی مظالم کے شدت اختیار کرنے کے بعد انہیں اپنی حمایت میں کمی لانا پڑی اور تل ابیب کے خلاف کچھ اقدامات کرنے پر مجبور ہوئے۔
آپ کا تبصرہ