23 نومبر، 2025، 10:23 AM

اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ، امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ، امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے تحت مینار پاکستان لاہور میں ملک گیر اجتماع عام ’’بدل دو نظام ‘‘ جاری ہے۔ اجتماع میں ملک کے تمام صوبوں سے بڑی تعداد میں مردوخواتین و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کے خطاب سے قبل اجتماع میں شریک افراد نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام کا سلوگن بدل دو نظام ہے، ہم ایسا نظام چاہتے ہیں کہ جس میں حاکمیت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہی ہونی چاہیے، پاکستان میں موجود دستور قرآن و سنت سے متصادم نہیں ہونا چاہیے، دستور کے مطابق قرآن و سنت کے منافی کسی بھی قسم کی قانون سازی کسی صورت نہیں کی جائے گی۔ 78 سال سے موجود ملک پر قابض انگریزوں کے غلاموں، حکمران ٹولے نے قوم کو ناامیدی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
 
انہوں ںے کہا کہ جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں چھوڑ سکتی، ہم نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورے ملک سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ 27 ویں ترمیم والے سن لیں کہ اللہ کے نزدیک کسی وڈیرے جاگیردار، آرمی چیف یا صدر کو استثنیٰ حاصل نہیں، حکمران سمجھ لیں کہ اگرفلسطین کے مسئلے پر ابراہم ایکارڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی گئی تو 25 کروڑ عوام انہیں نشانِ عبرت بنادیں گے، 78 سال قبل لاہور مینار پاکستان میں قرارداد پاکستان کیساتھ ایک اور قرارداد اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بھی شامل تھی، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے جس نے ہیروشیما ناگاساکی پر بمباری کی، امریکہ خود ریڈ انڈین کو قتل کرکے وجود میں آیا تھا، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہر وہ قرارداد جو مظلوم کے حق پہ ہو اس پر ویٹو کردیا جاتا ہے۔

News ID 1936667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha