15 نومبر، 2025، 11:57 PM

سیستان و بلوچستان میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2ٹن منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

سیستان و بلوچستان میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2ٹن منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

ایرانی انٹیلی جنس نے کرسٹل میتھ کو ڈٹرجنٹ پاؤڈر میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزم گرفتار کرلئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 ٹن سے زائد منشیات ضبط کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، منشیات کرسٹل میتھ کی شکل میں تھیں، جنہیں ڈٹرجنٹ پاؤڈر کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کیا جا رہا تھا۔  

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے اس بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ زاہدان کے پبلک اور انقلابی پراسیکیوٹر مہدی شمس آبادی نے بتایا کہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے تقریباً 2 ٹن کرسٹل میتھ برآمد کی۔  

انہوں نے کہا کہ منشیات کو ڈٹرجنٹ کے پیکٹوں میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا تاکہ شناخت نہ ہوسکے۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مرکزی سرغنہ اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News ID 1936515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha