پاکستانی فورسز نے 6 اسمگلرزکو گرفتارکرلیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نےسرحدی علاقے چاغی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 گاڑیوں سے4 ہزار800 لیٹرممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا،کارروائی میں 6 اسمگلرزکو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نےسرحدی علاقے چاغی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 گاڑیوں سے4 ہزار800 لیٹرممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا،کارروائی میں 6 اسمگلرزکو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی سی چاغی فتح خجک کے مطابق لیویز فورس نے پاکستانی سرحدی علاقے میں کامیاب کارروائی کی ہے، کارروائی میں تین گاڑیوں سے چار ہزار 800 لیٹرممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔

لیویز فورس کی کارروائی میں چھ اسمگلرزبھی گرفتارکرلئےگئے،ممنوعہ کیمیکل پاکستان سے چاغی کے راستے افغانستان اسمگل کیا جانا تھا۔برآمد کردہ کیمیکل منشیات اور دھماکہ خیز مواد میں استعمال کیا جاتا ہے، ممنوعہ کیمیکل افغانستان میں منشیات کےکارخانوں کے لئے لے جایا جاتا ہے۔

News Code 1894148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =