31 اکتوبر، 2025، 1:15 PM

ایک جنگی مجرم ہمیں دھمکانے کی کیسے جرأت کر سکتا ہے، انصاراللہ 

ایک جنگی مجرم ہمیں دھمکانے کی کیسے جرأت کر سکتا ہے، انصاراللہ 

انصاراللہ کے رہنما نے قابض اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتز کی جانب سے یمن کے خلاف دی گئی دھمکیوں کو سخت رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کسی بھی تجاوز کا بھرپور جواب دے گا اور ایک جنگی مجرم کی دھمکی قبول نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرَح نے غاصب اسرائیل کے وزیرِ جنگ یسرائیل کاتز کی جانب سے یمن کے خلاف دی گئی دھمکیوں کو شدید الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔ الفرَح نے کاتز کو "جنگی مجرم" کہتے ہوئے طنزیہ انداز میں نشاندہی کی کہ ایک ناکام کمانڈر اپنی حدود سے بڑھ کر بول رہا ہے۔

الفرَح نے ایکس (سوشل پلیٹ فارم) پر شائع بیان میں کہا کہ ان سالوں کی جنگی کارروائیوں اور بین الاقوامی حمایت کے باوجود غاصب اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کی کہانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کاتز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم ہماری قوت کو کم نہیں کر سکتے؛ ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، ہم صبر سے کام لیتے ہیں مگر تجاوز کی صورت میں ہم بھرپور اور سخت جواب دیں گے۔

انصاراللہ کا مؤقف واضح ہے کہ یمن کسی بھی قسم کی جارحیت یا دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا اور وہ مظالم کرنے والے عناصر کو عملی طور پر روکنے تک کارروائی جاری رکھے گا۔ الفرَح نے انتباہ کیا کہ جو بھی خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، اسے بالآخر اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

News ID 1936221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha