23 اکتوبر، 2025، 4:21 PM

ٹرمپ کا مقصد اگلے انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے، کولمبیائی صدر

ٹرمپ کا مقصد اگلے انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے، کولمبیائی صدر

کولمبیا کے صدر گوستاوو پترو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا اصل مقصد منشیات کے خلاف جنگ نہیں بلکہ کولمبیا کے آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونا اور دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی واپسی کو ممکن بنانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا کے صدر گوستاوو پترو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا مقصد منشیات کے خلاف جنگ نہیں بلکہ کولمبیا کے آئندہ عام انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے۔

پترو نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی اہانت دراصل ایک سیاسی حربہ ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کولمبیا میں انتہاپسند دائیں بازو کی جماعتیں دوبارہ اقتدار میں آئیں۔

صدر پترو نے کہا کہ وہ امریکہ کے بعض اعلیٰ حکام کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا قانونی دفاع کریں گے اور خطے میں ہونے والی نسل کشی اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کولمبیا ہمیشہ منشیات کے خلاف عالمی کوششوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم ہم کسی کی سیاسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پترو کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب ٹرمپ نے کولمبیا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کولمبیا کے خلاف سخت اقدامات کر سکتا ہے۔

واضح رہے ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر لکھا تھا: گوستاوو پترو ایک منشیات فروش کارٹیل کا لیڈر ہے اور امریکہ کولمبیا کی امداد روک دے گا۔

News ID 1936087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha