17 اکتوبر، 2025، 8:33 PM

صہیونی حکومت کی لبنان پر جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایران کی شدید مذمت

صہیونی حکومت کی لبنان پر جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایران کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کو لبنانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فرانس اور امریکہ کی خاموشی کی شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی لبنان پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کی مذمت کی اور انہیں لبنان کی خودمختاری اور قومی وحدت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے حالیہ مہینوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کیا، جن کی تعداد مبینہ طور پر 5,000 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں لبنانی شہریوں کو نقصان پہنچا؛ بنیادی ڈھانچے تباہ ہوئے، اور ملک کی تعمیر نو و اقتصادی ترقی کی کوششیں متاثر ہوئیں۔

بقائی نے موجودہ صورتحال کو جنگ بندی کے ضامن ممالک فرانس اور امریکہ کی خاموشی اور مسلسل چشم پوشی کا نتیجہ قرار دیا کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کی براہِ راست ذمہ داری انہی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

News ID 1935991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha