11 اکتوبر، 2025، 6:45 PM

غزہ میں جنگ بندی کے بعد یمن کا اسرائیل پر حملے روکنے کا اعلان

غزہ میں جنگ بندی کے بعد یمن کا اسرائیل پر حملے روکنے کا اعلان

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد انصاراللہ کے سربراہ نے اسرائیل پر حملے روکنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے جو 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہوا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی قیادت نے صہیونی علاقوں اور اسرائیل سے منسلک تجارتی جہازوں پر حملے اس وقت تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جب تک اسرائیل جنگ بندی کی شرائط پر عمل کرتا ہے۔

عبد الملک الحوثی نے متعلقہ حکام کو اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی پاسداری کی نگرانی کی ہدایت بھی دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جنگ کے فعال مرحلے کے خاتمے کے بعد تمام کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ آئندہ اقدامات اسرائیل کے طرز عمل پر منحصر ہوں گے۔

News ID 1935885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha