6 اکتوبر، 2025، 9:48 AM

ایرانی وزیر خارجہ کا ارکانِ پارلیمنٹ سے اہم اجلاس، خارجہ پالیسی اور جوہری معاملات پر بریفننگ

ایرانی وزیر خارجہ کا ارکانِ پارلیمنٹ سے اہم اجلاس، خارجہ پالیسی اور جوہری معاملات پر بریفننگ

عباس عراقچی نے پارلیمانی اراکین کے ساتھ اجلاس میں ملکی خارجہ پالیسی، جوہری پیشرفت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین اور سینئر ارکان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی خارجہ پالیسی، سفارتی سرگرمیوں اور تازہ علاقائی و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے دفتر میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں وزیر خارجہ نے قانون سازوں کو ایران کی خارجہ پالیسی میں حالیہ پیشرفت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے وزارت خارجہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

عراقچی نے گذشتہ سال کے دوران وزارت کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس میں جوہری پروگرام پر پیشرفت، ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے، جنوبی ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ، برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں مؤثر نمائندگی، صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف فعال سفارت کاری، بیرونِ ملک ایرانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور اقتصادی سفارت کاری کے فروغ جیسے نکات شامل تھے۔

عراقچی نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں، مذاکرات اور ان کوششوں پر روشنی ڈالی جو ایران نے امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لیے کی ہیں۔

عراقچی نے زور دیا کہ وزارتِ خارجہ مشاورت اور ہم خیال ممالک کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے ایران کے پرامن جوہری توانائی کے حق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

News ID 1935782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha