مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ کی تازہ صورتحال اور جنگ بندی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری دیوانِ امیری کے مطابق، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے مشاورت کی، جس کا مقصد غزہ کی جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کا قیام ہے۔
امیر قطر نے اس موقع پر واضح کیا کہ دوحہ خطے میں امن قائم کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے پر تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبے کے حامی ممالک ایک منصفانہ اور دیرپا حل تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے جو خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔
آپ کا تبصرہ