1 اکتوبر، 2025، 10:26 PM

اسرائیلی کشتیوں نے فلوٹیلا میں شامل جہازوں اور کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا

اسرائیلی کشتیوں نے فلوٹیلا میں شامل جہازوں اور کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا

اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلوبل صمود فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے اور قافلے میں 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل ایک کشتی میں داخل ہوگئے اور اس کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا امدادی سامان لے کر غزہ کی طرف گامزن ہے، فلوٹیلا میں شامل کشتیوں پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔

قابض اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلوٹیلا تک پہنچ گئی ہے، اسرائیلی فوج فلوٹیلا کو راستہ تبدیل کرنے کا کہہ رہی ہے، اسرائیلی فوج نےخبردار کیا ہے کہ فلوٹیلا وار زون میں داخل ہو رہا ہے۔

غاصب اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کا رخ اسرائیلی بندرگاہ اشدود کی طرف موڑنے کا کہتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا اپنی امداد اشدود بندرگاہ پر چھوڑ دے وہاں سے غزہ پہنچائی جائے گی۔

News ID 1935703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha