3 اکتوبر، 2025، 5:15 PM

صہیونی بحریہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی آخری کشتی بھی روک لی+ویڈیو

صہیونی بحریہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی آخری کشتی بھی روک لی+ویڈیو

صہیونی بحریہ کی جانب سے صمود فلوٹیلا کی ۴۲ کشتیوں پر مکمل قبضے کے بعد محاصرے کے خلاف عالمی کوششوں کو شدید دھچکا لگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے قافلے صمود کی آخری کشتی کو بھی روک لیا۔ اس طرح اسرائیلی فوج نے اس امدادی بیڑے کی تمام ۴۲ کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق، صمود فلوٹیلا کے کارکنان نے تصدیق کی ہے کہ جب کشتی "مارینت" غزہ کی طرف رواں دواں تھی، تو اسرائیلی جنگی بحری جہاز نے اس کا راستہ روک کر زبردستی قبضے میں لے لیا۔

اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے نے بھی اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوی نے چند لمحے قبل "مارینت" کشتی پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جو اس قافلے کی آخری بچ جانے والی کشتی تھی۔

 صمود فلوٹیلا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی نیوی نے آخری کشتی کو بھی روک کر امدادی مشن کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اب تک اس قافلے کی تمام ۴۲ کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

News ID 1935732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha