29 ستمبر، 2025، 9:49 AM

ایران میں موساد کے جاسوس بہمن چوبی کو پھانسی، ڈیٹا بیس منصوبوں میں جاسوسی کا انکشاف

ایران میں موساد کے جاسوس بہمن چوبی کو پھانسی، ڈیٹا بیس منصوبوں میں جاسوسی کا انکشاف

ایران نے قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد بہمن چوبی نامی صہیونی جاسوس کو پھانسی دے دی، جو ایک ڈیٹا بیس ماہر تھا اور صہیونی رژیم کی جاسوسی ایجنسی موساد کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون کر چکا تھا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بہمن چوبی اصل نامی جاسوس، جس نے اسرائیلی جاسوسی ادارے کے ساتھ ڈیٹا بیس کے شعبے میں وسیع پیمانے پر جان بوجھ کر تعاون کیا تھا، آج صبح قانونی کارروائی کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔

یہ شخص ڈیٹا بیس سسٹمز کا ماہر تھا اور ایک کمپنی میں کام کے دوران اپنی مہارت کے ذریعے ملک کے اہم اور ٹیلی کمیونیکیشن منصوبوں تک رسائی حاصل کر چکا تھا۔

چوبی کمپنی کے تمام منصوبوں میں مینیجر کے طور پر کام کرتا تھا اور اسے قومی اور خودمختار اہم ڈیٹا بیسز تک اعلیٰ سطح کی رسائی حاصل تھی۔

News ID 1935646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha