مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی بیروت میں ہوگی جس میں اعلی ایرانی عہدیدار شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی تقریب میں شرکت کے لیے ہفتے کو لبنان روانہ ہوں گے۔
لبنانی ذرائع نے کہا کہ علی لاریجانی ہفتے کو لبنان پہنچیں گے اور سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے۔
اس سے قبل لبنان میں ایران کے سفیر مجتبی امانی نے اعلان کیا تھا کہ اس تقریب میں ایران کی جانب سے ایک اعلی سطحی عہدیدار شرکت کرے گا۔
آپ کا تبصرہ