المیادین ٹی وی چینل نے "الروشه" علاقے سے تصاویر نشر کیں، جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تاکہ صخرہ الروشه پر شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر کے ساتھ نورافشانی کی تقریب میں شرکت کرسکیں۔
حزب اللہ لبنان کے شعبہ ارتباطات کے سربراہ وفیق صفا بھی اس تقریب میں شریک ہوئے اور صخرہ الروشه پر شہداء کی تصاویر کے ساتھ منعقدہ نورافشانی میں حصہ لیا۔
اس مقام پر سید حسن نصراللہ کی تقاریر کے منتخب حصے بھی نشر کیے گئے، تاکہ عوام ان کے پیغامات کو یاد کر سکیں۔
المیادین نے الاوزاعی ساحل سے بھی تصاویر نشر کیں، جہاں کشتیاں صخرہ الروشه کی جانب روانہ ہوئیں تاکہ برسی کی تقریب میں شرکت کرسکیں۔
مزید تصاویر میں بیروت کے الروشه علاقے میں عوام کی تیاری اور بھرپور شرکت کو دکھایا گیا ہے، جہاں شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں تقریب منعقد کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ