مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کی بحالی کے اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی یورپی ممالک کی کوششوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسکو بارہا اس بات کی نشاندہی کرچکا ہے کہ یورپی ممالک اور جنوبی کوریا کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران کیے گئے اقدامات اشتعال انگیز اور غیرقانونی ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ روس، چین، پاکستان اور الجزائر نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے تسلسل کا دفاع کیا ہے جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک نے جوہری معاہدے کے باوجود دوبارہ پابندیاں بحال کرنے کی کوششیں کیں۔
جمعے کو سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کو جاری رکھنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی تھی، تاہم منظور نہ ہوسکی۔
قرارداد جنوبی کوریا نے پیش کی تھی جسے صرف چین، روس، پاکستان اور الجزائر کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ دیگر ممالک نے اس کی مخالفت کی۔
آپ کا تبصرہ