25 ستمبر، 2025، 5:00 PM

امریکہ نے پابندیوں کے حوالے سے ایران سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی

امریکہ نے پابندیوں کے حوالے سے ایران سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی

امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر پابندیوں کی بحالی کے اقدام پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے حالیہ اقدام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کا دیرپا اور سفارتی حل چاہتا ہے، اور اس عمل میں ایران کو نقصان پہنچانے کی کوئی نیت نہیں۔

انہوں نے کونکورڈیا سمٹ کے دوران سامنے نے ایران پر پابندیوں کی بحالی کے فیصلے پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی۔

واضح رہے کہ 19 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس قرارداد کو مسترد کردیا تھا جس کے تحت 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی جانی تھی۔ یہ ووٹنگ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے 28 اگست کو اسنیپ بیک میکانزم کے آغاز کے بعد ہوئی، جس کے تحت 30 روزہ مہلت دی گئی تھی تاکہ پابندیوں کی ممکنہ بحالی سے قبل کوئی حل تلاش کیا جاسکے۔

ایران نے اس اقدام کے ردعمل میں 21 ستمبر کو اعلی قومی سلامتی کونسل کے فیصلے کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کردیا ہے۔

News ID 1935567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha