مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایٹمی تجربات کرنے پر شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھٹا اور اب تک کا سب سے بڑا نیوکلیئر تجربہ کرنے پر شمالی کوریا کی تیل کی درآمدات کو محدود اور ٹیکسٹائل برآمدات پر پابندی لگادی ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پابندیوں کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی اور چین و روس سمیت تمام 15 ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پروگرام بند کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے اسے ایندھن اور اسلحہ پروگرامز کے مالی وسائل سے محروم کرنا ہے۔ پابندیوں کی قرارداد کا مسودہ امریکا نے تیار کیا تھا جس میں اس نے اور زیادہ سخت تجاویز شامل کی تھیں تاہم روس اور چین کے کہنے پر نرم پابندیوں کا مسودہ اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔
ادھر شمالی کوریا نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر جیسی پابندیاں لگائی جائیں گی امریکہ کو ویسے ہی قیمت چکانی پڑے گی۔ رائے شماری کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکلی ہیلی نے کہا کہ ہم شمالی کوریا سے جنگ نہیں چاہتے۔
آپ کا تبصرہ