19 ستمبر، 2025، 10:40 AM

مغربی دباؤ سے مقاومت کے موقف میں ذرہ برابر تبدیلی نہیں آئے گی، لبنانی رکن پارلیمنٹ

مغربی دباؤ سے مقاومت کے موقف میں ذرہ برابر تبدیلی نہیں آئے گی، لبنانی رکن پارلیمنٹ

حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسین الحاج حسن نے مقاومت کے موقف میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی عزائم خطرناک ہیں لبنان کو متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ حسین الحاج حسن نے واضح کیا ہے کہ مغربی اور صہیونی دباؤ سے مقاومت کا موقف ذرہ برابر بھی تبدیل نہیں ہوگا۔

المیادین کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے عزائم توسیع پسندانہ اور جارحانہ ہیں اور وہ سرحدوں اور حالات کو طاقت کے ذریعے بدلنا چاہتا ہے۔ اس صورتحال کا مقابلہ صرف قومی یکجہتی اور متحدہ موقف سے ہی ممکن ہے۔

حسین الحاج حسن نے کہا کہ جتنا لبنان اندرونی طور پر مضبوط اور ہم آہنگ ہوگا، اتنا ہی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ثابت ہوگا۔ اگر لبنان کا سرکاری موقف ثابت قدم رہا اور دباؤ کا شکار نہ ہوا تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات کو دراصل امریکی پشت پناہی حاصل ہے، تاہم یہ دباؤ اور سازشیں مقاومت کو اپنے موقف سے ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

News ID 1935428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha