مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج سے بھاگنے والے کم از کم آٹھ حریدی یہودیوں کو بن گوریان ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ افراد فوجی سروس سے غائب تھے اور ائیرپورٹ پر گرفت میں آئے۔
غزہ میں جاری طویل جنگ کے نتیجے میں صہیونی فوج شدید افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے جبکہ حریدی یہودی مسلسل فوج میں بھرتی سے انکار کرتے آرہے ہیں۔
اس سے قبل چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے خبردار کیا تھا کہ غزہ کے خلاف جنگ میں فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے۔
آپ کا تبصرہ