14 ستمبر، 2024، 12:01 PM

کئی محاذوں پر لڑنے کے لئے افرادی قوت نہیں ہے، تل ابیب کا واویلا

کئی محاذوں پر لڑنے کے لئے افرادی قوت نہیں ہے، تل ابیب کا واویلا

عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے پاس کئی محاذوں پر بیک وقت مقاومت کا مقابلہ کرنے کے لئے افرادی قوت کی شدید قلت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کو شمالی اور جنوبی سرحدوں پر مقاومتی تنظیموں کے حملوں کا سامنا ہے۔ ان حالات میں صہیونی فوج کو افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے افرادی قوت کی کمی کا اعتراف کیا ہے۔ غزہ اور غرب اردن کے علاوہ شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے حملوں کا دفاع کرنے کے لئے مطلوبہ تعداد میں فوجی اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے صہیونی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں صہیونی فوج کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے فوج کو مشکلات ہیں۔ جنگ کے حالات کیا رخ اختیار کریں گے اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ کی جنگ طویل ہونے کے ساتھ صہیونی فوج داخلی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ بڑی تعداد میں سپاہیوں نے شمالی اور جنوبی سرحدوں پر فرائض انجام دینے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

News ID 1926634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha