مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے اداروں، ڈبلیو ایچ او، یونی سیف، انروا،نے انسدادِ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جنگ بندی کے ایک اور مرحلےکا مطالبہ کر دیا۔
یو این کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں توقف انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے لیے ضروری ہے۔
غزہ میں 12 روز جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ