14 ستمبر، 2025، 12:07 PM

ٹرمپ نے قطر کو مذاکرات کی آڑ میں دھوکہ دیا، صہیونی میڈیا کا اعتراف

ٹرمپ نے قطر کو مذاکرات کی آڑ میں دھوکہ دیا، صہیونی میڈیا کا اعتراف

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قطر کو مذاکرات کا سبز باغ دکھا کر حماس کے رہنماؤں پر حملے کی راہ ہموار کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی چینل آئی 24 نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے ساتھ بدترین خیانت کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے قطر کو سبز باغ دکھا کر دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کی راہ ہموار کی۔ قطر کو مذاکرات اور صلح کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ ٹرمپ نے بظاہر جنگ بندی کی تجویز پیش کی اور قطری حکام کو یہ تاثر دیا کہ وہ امن قائم کرنے کے خواہاں ہیں، لیکن اسی دوران صہیونی حکومت کو دوحہ میں آپریشن کی اجازت دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے اس وقت حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جب وہ امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کے منصوبے پر غور کر رہے تھے۔

صہیونی چینل نے اس حملے کو امریکہ کی براہ راست سازش قرار دیا اور تسلیم کیا کہ عرب ممالک کے ساتھ یہی کھیل کھیلا جاتا ہے، ٹرمپ نے بھی قطریوں کو ایک پوسٹ کے ذریعے بہکا دیا۔

عالمی مبصرین اس واقعے کو خطے میں امریکی پالیسیوں کا دوہرا معیار اور عرب اتحادیوں کے ساتھ واشنگٹن کی روایتی بے وفائی قرار دے رہے ہیں۔

News ID 1935342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha