مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں عوام نے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری صہیونی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
دارالحکومت منامہ میں اس وقت شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی جب عوام کی بڑی تعداد غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلی۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین بالخصوص اس فیصلے پر برہم تھے جس کے تحت بحرین نے اسرائیل کے نئے سفیر شموئیل ریوال کی اسنادِ سفارت قبول کرلی ہیں۔
بحرینی عوام نے اس اقدام کو فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی مظالم کے تناظر میں شدید توہین آمیز قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ 28 اگست کو بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اسرائیلی سفیر کا استوارنامہ وصول کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ