28 اگست، 2025، 11:36 PM

امریکہ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی

امریکہ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی

امریکی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کے اسنیپ بیک میکانزم کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری پر آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام پر براہ راست بات چیت کے خواہاں ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب یورپی ٹرائیکا نے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کا اعلان کیا۔

روبیو نے یورپی ممالک کی جانب سے پابندیاں بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طویل عرصے سے جاری پالیسی رہی ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود امریکا ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ ایران کے جوہری مسئلے کا پرامن اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔

اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط ذریعے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

News ID 1935079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha