29 اگست، 2025، 3:01 PM

جوہری معاہدے کی ناکامی کی ذمہ داری ایران پر ڈالنا مضحکہ خیز، روس کی شدید تنقید

جوہری معاہدے کی ناکامی کی ذمہ داری ایران پر ڈالنا مضحکہ خیز، روس کی شدید تنقید

روس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کا ایران کے خلاف اقدام غیر قانونی اور غیر تعمیری ہے، جوہری مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو نے یورپی ٹرائیکا کے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپ کا یہ اقدام کسی قانونی یا حقوقی بنیاد پر نہیں ہے۔ متعلقہ فریقین کے درمیان تعمیری مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں تاکہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر نئے بحران سے بچا جاسکے۔

روسی وزارت خارجہ نے یورپی ٹرائیکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، تاکہ اس کے نتائج سے بچ سکیں۔

بیانیے میں کہا گیا کہ ایران پر تمام ذمہ داری ڈالنا اور ایٹمی معاہدے کے ناکامی کا الزام صرف ایران پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے۔

اس سے پہلے چین کی وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ حساس مرحلے میں ہے اور مذاکرات فوری طور پر دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔

چین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنا غیر تعمیری اقدام قرار دیا اور مسئلہ ایٹمی ایران کو صحیح راستے پر لانے کے لیے مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

News ID 1935087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha