23 اگست، 2025، 12:46 PM

سیستان و بلوچستان میں دہشت گردی، اقوام متحدہ واقعے کی فوری مذمت کرے، ایران

سیستان و بلوچستان میں دہشت گردی، اقوام متحدہ واقعے کی فوری مذمت کرے، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے بارے میں دوغلی پالیسی ترک کرکے سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے کی فوری اور شدید الفاظ میں مذمت کریں۔

ایروانی نے کہا کہ ایرانشہر میں جیش العدل کے مسلح دہشت گردوں نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں پولیس اہلکار سوار تھے۔ اس حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ اس دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری بلا جھجک قبول کی ہے۔

ایروانی نے کہا کہ مذکورہ دہشت گرد تنظیم نے گذشتہ سال زاہدان میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ کیا جس میں متعدد نہتے شہری شہید اور 24 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس گروپ کو داعش خراسان اور دیگر بیرونی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے، جس سے وہ محفوظ انداز میں اپنے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایروانی نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپوں کی حمایت یا سہولت فراہم کرنے والے تمام عناصر سے جواب طلبی کی جائے۔

ایروانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے بارے میں دوہرے معیار اور دوغلی پالیسی کو مکمل طور پر ترک کرے تاکہ سلامتی کونسل کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے۔

News ID 1934964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha