مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے چھ ممالک کے ساتھ غزہ کے شہریوں کو وہاں منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ان ممالک میں شام، لیبیا، صومالیہ اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔
اخبار کے مطابق صہیونی حکومت کی یہ مشاورت اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔
اس سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی اطلاع دی تھی کہ اسرائیل جنوبی سوڈان کے ساتھ غزہ کے باشندوں کو اس بحران زدہ افریقی ملک میں آباد کرنے کے منصوبے پر بات کر رہا ہے۔
ماہرین اور انسانی حقوق کے اداروں نے اس اقدام کو جبری بے دخلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی سوڈان کی حکومت نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی معاہدے پر بات نہیں ہو رہی۔
آپ کا تبصرہ