17 اگست، 2025، 11:33 AM

سربیا، گریکو رومن کشتی میں ایرانی ٹیم کا بڑا کارنامہ: چیمپئن بن گئی

سربیا، گریکو رومن کشتی میں ایرانی ٹیم کا بڑا کارنامہ: چیمپئن بن گئی

3 طلائی، ایک نقرئی اور 4 کانسی کے تمغے جیت کر ایران نے عالمی مقابلے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربیا کے شہر ملاڈینووک میں منعقدہ بین الاقوامی گریکو رومن ریسلنگ مقابلے لیوبومیر ایوانووچ گیدزا کپ میں ایران کی کشتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر آٹھ تمغے جیتے اور ٹورنامنٹ کی چیمپئن قرار پائی۔

ایران کے محمد پویا اسدی نے 55 کلوگرام میں، رضا غیاثی نے 63 کلوگرام میں اور محمد حسین استاد محمد معمار نے 87 کلوگرام میں طلائی تمغے اپنے نام کیے۔

ایمان محمدی نے 72 کلوگرام میں نقرئی تمغہ حاصل کیا، جبکہ امیر مهدی سعیدی نوا (77 کلوگرام)، علیرضا محمد حسینی (82 کلوگرام)، یاسین یزدی (87 کلوگرام) اور ایوب حسین وند (130 کلوگرام) نے کانسی کے تمغے جیتے۔

مقابلے میں سربیا، بلغاریہ، ہنگری، کرغیزستان، سویڈن، رومانیہ، کروشیا اور بیلاروس سمیت دنیا کے کئی ممالک کے پہلوان شریک ہوئے، تاہم ایرانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی سے مجموعی برتری حاصل کرلی۔

News ID 1934878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha