مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا کہ ناروے کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کے دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ پر کبھی اعتماد نہیں رہا، حتی کہ مذاکرات کے دوران بھی نہیں۔ جو اقدامات انہوں نے مذاکرات کے دوران کیے، اس نے اعتماد کی گنجائش کو صفر سے بھی کم کردیا۔ ہماری خودمختاری کی ضمانت ہماری اپنی صلاحیت ہے جسے مسلح افواج یقینی بناتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ رابطے بعض ثالثوں کے ذریعے جاری ہیں، تاہم باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے غزہ میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج کے صحافیوں کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں سات صحافی شہید ہوئے، جبکہ گذشتہ دو برسوں میں غزہ میں 240 سے زائد صحافی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنگ کے دوران صحافیوں کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔
آپ کا تبصرہ