10 اگست، 2025، 11:15 AM

اسرائیل پر اعتماد نہیں، حزب اللہ کا اسلحہ چھینا گیا صہیونی جارحیت بڑھ سکتی ہے، لبنانی نائب وزیر اعظم

اسرائیل پر اعتماد نہیں، حزب اللہ کا اسلحہ چھینا گیا صہیونی جارحیت بڑھ سکتی ہے، لبنانی نائب وزیر اعظم

لبنانی نائب وزیر اعظم نے اسرائیل کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت کو غیر مسلح کیا گیا تو اسرائیل کے حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے نائب وزیرِاعظم طارق متری نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ہمارے اختلافات بڑے نہیں ہیں۔ دونوں فریق لبنان کی فوج کی حمایت پر متفق ہیں۔ 

الجزیرہ سے گفتگو میں متری نے کہا کہ ہم حزب اللہ کے رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں اور سیاسی اختلافات کو مسلح تصادم میں بدلنے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حزب اللہ کے اسلحے کے حوالے سے کوئی زبردستی یا مسلح جھڑپ نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حزب اللہ کا اسلحہ چھینا گیا تو اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔

متری نے اسرائیل پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حملے بند ہوں، مقبوضہ علاقوں سے فوجی پسپائی کی جائے اور اسیران کو رہا کیا جائے۔

News ID 1934774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha